خبرنامہ

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر، پاک بھارت ٹاکرا (کل) ہوگا

کولمبو (ملت + اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین اہم میچ (کل) اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے سنسنی خیز مقابلے سری لنکا میں جاری ہیں، سپر سکس سٹیج میں (کل) آخری تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پی سارا اوول، کولمبو میں مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش ویمن کے درمیان کولمبو جبکہ تیسرا میچ آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔