خبرنامہ

ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں، مصباح الحق

پاکستان:(ملت+اے پی پی) کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم پاکستان کسی بھی وقت حیران کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، یونس خان کا فارم میں آنا خوش آئند ہے۔ پاکستانی کپتان نے میچ کے بعد اختتامی تقریب سے گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں،اسد شفیق نے بہترین اننگز کھیلی ۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ محمد عامر،وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے اچھی بیٹنگ کی،میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کبھی بھی سب کو حیران کرسکتی ہے۔