خبرنامہ

ٹی10 لیگ کا شیڈول جاری آغاز21 نومبرکورنگارنگ تقریب سے ہوگا

دبئی۔(ملت آن لائن) دنیا کے تیزترین فارمیٹ پرمبنی کرکٹ لیگ ٹی 10 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ لیگ انتظامیہ کے مطابق لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 21 نومبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک رنگارنگ تقریب سے ہوگا جس میں نامور شخصیات شرکت کریں گی۔ افتتاحی تقریب کے بعد دو میچز کھیلے جائیں گے پہلا مقابلہ راجپوتز اور کراچیئن کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں کیرالہ کنگز اور پختونز مدمقابل آئیں گے۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 29 مقابلے ہوں لیگ میں21 نومبر سے 25 نومبرتک ابتدئی راؤنڈ ہوگا جس کے بعد 26 سے 30 نومبر تک ناک آؤٹ ہوگا۔ یکم دسمبر کو کوالیفائر اور دوالیمینٹرز میچزکھیلے جائیں گے۔ 2 دسمبر کو تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل کھیلا جائے گا اور اسی روز رنگارنگ اختتامی تقریب ہوگی جس کے ساتھ یہ ٹی 10 لیگ کا دوسرا ایڈیشن اختتام پذیر ہوجائے گا۔ لیگ کے تمام مقابلے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔