خبرنامہ

پاکستانی تماشائیوں کی بڑی تعداد نے بھی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا رخ کیا

میلبورن:(ملت+اے پی پی) پاکستانی تماشائیوں کی بڑی تعداد نے بھی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا رخ کیا۔ مجموعی طور پر 63ہزار4سو78 افراد ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ پاکستانی تارکین وطن دیگردور دراز کے شہروں سے بھی خاص طور میلبورن آئے تھے۔ کرسمس کی تعطیلات کی وجہ سے میلے کا سماں نظر آرہا تھا، بچوں کی بڑی تعداد کھیل کا لطف اٹھاتی اور تصاویر بنواتی رہی۔ پاکستانی شائقین کا کہنا تھا کہ برسبین ٹیسٹ میں عمدہ فائٹ بیک کے بعد امید کرتے ہیں کہ گرین کیپس سیریز میں کینگروز کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔