خبرنامہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا ٹریننگ سیشن شروع

آسٹریلیا:(ملت+اے پی پی) کے شہر میلبرن میں آج پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا ٹریننگ سیشن شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم تاریخی ایم سی جی میں ٹریننگ کر رہی ہے۔ فاسٹ بولر سہیل خان فٹ ہوگئے اور ٹریننگ میں شریک ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اب فٹ ہوں، زیادہ مسئلہ نہیں ہوا تھا۔ طبیعت ناساز ہونیکی وجہ سے سہیل خان نے کل ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔