خبرنامہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی میلبورن میں بھرپور ٹریننگ

پاکستان:(ملت+اے پی پی) کرکٹ ٹیم نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ کی۔ فاسٹ پچ کے لیے بلے بازوں کا خصوصی سیشن ہوا، طبیعت کی خرابی کے باعث سہیل خان نے ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا ،کل حصہ لینے کا امکان ہے ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کہتے ہیں محمد عامر کے گھٹنے پر چوٹ آئی ہے مگر ٹیسٹ سے پہلے وہ فٹ ہوجائیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہوگا۔کرکٹ ٹیم نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں بھرپورٹریننگ کی۔فاسٹ بولر سہیل خان کی طبیعت ناشتہ کرنے کے بعد خراب ہوئی اور گراؤنڈ میں آتے ہی قے ہوگئی۔ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے میلبورن میں بات کرتے ہوئے کہاہے کہ بولرز کو اس وکٹ پر محنت کرنا پڑے گی۔ انہوں نے بتایا کہ محمد عامر کو گرنے سے گھٹنے پر چوٹ آئی اور بیٹنگ کے دوران اسٹارک کی گیند لگی اور گھٹنے پر زخم آیا ۔محمد عامر ٹیسٹ سے پہلے بہتر ہو جائے گا۔ گرانٹ فلاور نے کہا کہ مصباح کلاس پلیئر ہے ،وہ پریشان نہیں اور جلد اچھی اننگز کھیلے گا۔ بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ا سد شفیق مضبوط اعصاب کا کھلاڑی ہے جبکہ یونس خان پر تنقید درست نہیں وہ پہلے بھی سوئپ پر رنز کرتا رہا ہے۔