خبرنامہ

پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست ہے؛ آرتھر

میلبورن:(ملت+اے پی پی) ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ مشکل پچ درست لینتھ پر گیند کرنے والے بولرز کیلیے بڑی سازگار رہی، البتہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہمارا فیصلہ غلط نہیں تھا۔ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ مشکل پچ درست لینتھ پر گیند کرنے والے بولرز کیلیے بڑی سازگار ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہمارا فیصلہ غلط نہیں تھا۔ ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ چوتھی اننگز میں ہمارے پاس حریف پر حاوی ہونے کا موقع ہوگا، اس سے قبل بیٹسمینوں کو رنز بنانے کیلیے سخت محنت کرنا ہوگی، بولرز کو کنڈیشنز کا بہتر استعمال کرتے ہوئے کینگروز کو محدود رکھنا پڑیگا۔