خبرنامہ

پیرس ماسٹرز ، جولیان اور دمیتروف کی چوتھے رائونڈ تک رسائی

پیرس (ملت آن لائن) پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں فرانس کے جولیان اور بلغاریہ کے دمیتروف نے اپنے اپنے میچ جیت کر ایونٹ کے چوتھے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے ۔ پیرس ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ میں فرانس کے جولیان بینیٹو اور ان کے ہم وطن جو سونگا میں جوڑ پڑا ۔ سونگا نے پہلے سیٹ میں زبردست پرفارمنس دکھائی اور باآسانی چھ دو سے سیٹ اپنے نام کیا ۔ ان کے ہم وطن جولیان نے زبردست کم بیک کیا اور اگلے دو سیٹ لگاتار جیت کر ایونٹ کے چوتھے مرحلے میں جگہ پکی کر لی ۔ ایک اور میچ میں بلغاریہ کے گریگر دمیتروف اور فرانس کے رچرڈ گیسکوئے مد مقابل ہوئے ۔ بلغارین کھلاڑی نے دلچسپ کھیل کے بعد چھ چار اور چھ چارسے کامیابی سمیٹ کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی ۔