خبرنامہ

ہوائی حادثہ؛ بچ جانے والے فٹبالرز اور صحافی کی برازیل واپسی

ریوڈی جنیرو:(ملت+اے پی پی) کولمبیا میں ہوائی حادثے میں بچ جانے والے برازیلین فٹبال کلب چپیکونس کے 2کھلاڑی اور صحافی وطن واپس پہنچ گئے۔ حادثے کا شکار ہونیوالے چارٹرڈ طیارے میں مذکورہ کلب کے کھلاڑیوں سمیت 77 افراد سوار تھے لیکن ان میں سے صرف 6 ہی زندہ بچ پائے، برازیلین کلب ٹیم کوپاسڈامریکانا فائنل کھیلنے کولمبیا جارہی تھی جہاں ان کی میزبانی ایٹلیٹکو نیشنل کی ٹیم ہوتی، حادثے سے دوچار ہونے والے دفاعی پلیئر نیٹو کومے کی حالت سے باہر آگئے، تاہم ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور وہ کولمبیا کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کے علاوہ گول کیپر جیکسن فولمین بھی وطن واپس آگئے ہیں جہاں ساؤ پاؤلو میں ان کی کمر کی سرجری ہوگی، دفاعی کھلاڑی ایلن روشیل بھی ان خوش نصیب کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، جو لقمہ اجل بنتے بنتے رہ گئے، یہ تمام منگل کو جنوبی شہر چیپکو پہنچے، ان کے علاوہ برازیلین صحافی رافیل ہینزیل بھی دوبارہ گھروالوں کے پاس آگئے، دو کھلاڑی بھی وطن واپس آئے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گول کیپر جیکسن فولمین کی صحت اب اس قابل ہوچکی کہ متاثرہ کمر کی سرجری کی جاسکتی ہے۔ ان کا یہ آپریشن ساؤ پاؤلو میں ہوگا، یہ افسوسناک حادثہ 28 نومبر کو پیش آیا تھا،دفاعی پلیئر ایلن روشیل اور صحافی رافیل ہینزیل بھی اپنے پیاروں کے درمیان واپس آگئے ہیں، ایک اور کھلاڑی نیٹو اگرچہ کومے سے تو باہر آگئے لیکن ان کی حالت تسلی بخش نہیں ہے، وہ بدستور کولمبیا کے اسپتال ہی میں ہیں، نیٹو جب ہوش میں آئے تو انھیں حادثے کی بابت کچھ معلوم نہیں تھا، ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا تھا کہ انھیں یہ بات نہ بتائی جائے تاکہ انھیں کوئی صدمہ نہ پہنچے۔ نیٹو نے کومے سے باہر آنے کے بعد ڈاکٹر سے پوچھا کہ میچ کا کیا ہوا، میڈیلین میں واقع ریو نیگرو اسپتال کے ڈاکٹر کارلوس مینڈویکا نے کہا ہے کہ ہماری نیٹو سے بات چیت ہوئی، ہم نے اس سے حادثے پر بات کی ہے۔ ابتدا میں وہ بہت زیادہ جذباتی ہوا تھا کیونکہ اسے بالکل یاد نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کیا حادثہ پیش آیا ہے، تاہم اسکے بعد اس نے خود کو پیش آنے والی انجریز کا نوٹس لیا ، کیونکہ ایسی چوٹیں عمومی حادثوں میں پیش نہیں آتیں، ہم نے اس کیلیے ماہر نفسیات سے بھی رابطہ کیا ہے،اسی طرح صحافی ہینزل کی بھی کئی پسلیاں ٹوٹی ہیں، لیکن وہ زندہ بچ جانے پر خود کو خوش قسمت خیال کررہے ہیں، ہم صرف پرواز کررہے ہیں ہمیں کوئی آئیڈیا نہیں تھا، ہم اپنی منزل کے خاصے قریب پہنچ چکے تھے، واضح رہے کہ حکام نے ابھی تک کی تحقیقات میں یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ طیارے حادثے کی وجہ فیول کی کمی تھی۔