خبرنامہ

یاسرشاہ اوروہاب ریاض پریکٹس سیشن کے دوران الجھ پڑے

برسبن:(ملت+اے پی پی) آسٹریلیا میں پریکٹس سیشن کے دوران یاسر شاہ اور وہاب ریاض وولن گابا میں الجھ پڑے آسٹریلیا کے شہربرسبین کے وولن گابا اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن جاری تھا کہ فٹبال کھیلتے ہوئے یاسرشاہ اوروہاب ریاض کے درمیان معمولی بات پرتلخ کلامی ہوگئی ، اس سے پہلے کہ معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچتا وہاں موجود دیگر کھلاڑیوں اورٹیم انتظامیہ نے بیچ بچاؤ کرایا، ٹیم مینجمنٹ نے دونوں کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر بھجوادیا۔ برسبین میں موجود ٹیم انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معمولی واقعہ تھا اور کھلاڑیوں کے درمیان ایسا ہو جاتا ہے ، اس کا ٹیم کی کارکدگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا۔