خبرنامہ

یو ایس اوپن، مینزسنگلزکےتیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

نیویارک :(اے پی پی) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپیئن اینڈی مرے، سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا، جاپان کے کئی نیشیکوری اور سپین کے ڈیوڈ فیرر اپی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ امریکہ کے جانسن، جرمنی کے زویرو ، فرانس گیل سیمون اور ہسپانوی فیلسیانو لوپیز دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے راؤنڈ میچ میں انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپیئن اینڈی مرے نے عمدہ کارکردگی کی بدولت ہسپانوی مارشل گرانولرز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4،6-1 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا نے اٹلی کے گائناسی کو 6-1، 7-6(7-4) اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جاپان کے کئی نیشیکوری نے سخت مقابلے کے بعد روسی خاچانو کو 6-4، 4-6، 6-4 اور 6-3 سے شکست دیکر ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں سپین کے ڈیوڈ فیرر نے اٹلی کے فابیو فوجنینی کو سخت 6-0، 4-6،5-7، 6-1 اور 6-4 سے مات دیکر ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی ۔ دوسرے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں آسٹریا کے ڈینیئل تھیم، سپین کے کیرونو بسٹا، ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو، انگلینڈ کے ایوانز، فرانس کے نکولس مہوٹ، کروشیا کے آئیوان کورلچ، امریکہ کے ڈونلڈ سن اور بیلجیئم کے ڈیمٹرو نے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ٍ