خبرنامہ

فاٹا میں کرکٹ اسٹار ایکشن میں نظر آئیں گے

فاٹا میں کرکٹ اسٹار ایکشن میں نظر آئیں گے
میران شاہ (ملت آن لائن) پاکستان الیون اور یوکے میڈیا الیون کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ 21 ستمبر کو شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ میں کھیلاجائے گا۔

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا میں کھیلوں کے ذریعے امن کا پیغام پہنچانے کے لیے پشاور زلمی امن کپ 2017 کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے میچ میران شاہ میں واقع یونس خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

اس سلسلے میں پاکستان الیون اور یوکے میڈیا الیون کے درمیان 21 ستمبر کو میران شاہ اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کرکٹ کے سپر اسٹارز انضمام الحق، شاہدآفریدی، یونس خان، کامران اکمل، جنید خان، عمر گل، مشتاق احمد، ریاض آفریدی اور وجاہت اللہ واسطی شریک ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر کیا جارہا ہے جس کا مقصد کھیلوں کے ذریعے امن کا فروغ اور میران شاہ میں امن و امان کی بہتر صورتحال کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی امن اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور اس میچ کی طرح مستقبل میں بھی ایسے ایونٹ کی حمایت جاری رہے گی۔