خبرنامہ

آئندہ چند ہفتوں میں فیس بک پر اہم تبدیلیاں متوقع

ملت آن لائن: فیس بک نے اپ ڈیٹ کرنے کیلئے کچھ بنیادی فیچرز کا انتخاب کیاہے، جو آئندہ چند دنوں یا ہفتوں میں فیس بک ایپ اور ویب سائٹ پرہوجائے گی۔سب سے اہم تبدیلی پروفائل پکچر سے متعلق ہے۔ فیس بک نے انہیں نیوز فیڈ میں چکور کے بجائے گول ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ جون میں سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر نے بھی یہ قدم اٹھایا تھا۔ فیس بک نے لائک بٹن میں بھی تبدیلی کی ہے۔ ساتھ ساتھ آئیکون کو بھی معمولی سا تبدیل کیا ہے۔سوشل نیٹ ورک نے آئیکون کو بڑا اور دبانے کیلئے آسان بنا دیا ہےاور اب یہ مزید کالے رنگ میں نظر نہیں آئے گا۔کمنٹ اور شیئر آئیکون جو پوسٹ کے نیچےہوتے ہیں ان کے ساتھ بھی بالکل ایسی ہی تبدیل کی گئی ہے۔ کمنٹ تھریڈز میں بھی معمولی سی تبدیلی کی گئی ہے، جس میں پوسٹس گِرے ببلز کے ساتھ رُونما ہوں گے۔ لہٰذا یہ دیکھنا آسان ہوجائے گا کہ کس نے کس کو جواب دیا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ انہوں نے لنک پری ویو کو بھی بڑا کردیا ہے اورپوسٹ کو دیکھنے کے بعد نیوز فیڈ پر واپس لوٹنا بھی آسان کردیا ہے۔