خبرنامہ

انسٹاگرام نے سپر زوم کا فیچرمتعارف کرادیا

(ملت آن لائن) آج کی نوجوان نسل سوشل میڈیا پر نت نئے تجربات کرتی رہتی ہے اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے سوشل میڈیا کی مختلف ایپ کے ذریعے اپنی سیلفیاں و دیگر تقریبات اور ویڈیو دوستوں سے شیئر کرکے داد وصول کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا کی مختلف ایپس آئے دن نت نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی توجہ حاصل کرسکیں۔انسٹاگرام نے ’’سپر زوم‘‘کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جسکے تحت صارفین اپنی عام تصاویر کو دلچسپ بناسکتے ہیں جبکہ بنیادی طور پر اس فیچر کے ذریعے اپنی عام ویڈیو کو ڈرامائی انداز دیا جاسکے گا۔

ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران کسی بھی مخصوص چیز کو زوم کرکے فوکس کیا جاسکے گا اور اس میں مزید دلچسپی پیدا کرنے کیلئے بیک گراؤنڈ میوزک بھی شامل کیا جاسکتا ہے ۔ اس فیچر کے استعمال کیلئے سپر زوم کا بٹن دبانے کے بعد ریکارڈ کا بٹن دبانے پر ویڈیو چند سیکنڈ کیلئے خود ہی زوم ہوگی اور اس میں ڈرامائی میوزک شامل ہوگا جو کسی بھی چیز پر فوکس کرکے ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب انسٹا گرام ایک اور فیچر بھی متعاف کرا رہی ہے جس کے تحت صارفین کو ہیلووین فیس فلٹرز اور سٹیکرز دستیاب ہوں گے جس کے ذریعے وہ اپنی تصاویر کو کسی بھی ’’زومبی‘‘ یا کسی دوسرے خوفناک یا دلچسپ روپ میں تبدیل کرکے دوستوں سے شیئر کرسکیں گے ۔