خبرنامہ

آپ کے گھر کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل الو

اگر آپ کو کسی گھر میں الو کا ہم شکل ایک پیارا سا کھلونا نظر آئے جو آپ کے قریب آنے پر آنکھیں کھول دے تو ہوشیار ہوجائیں، کیونکہ یہ کوئی کھلونا نہیں بلکہ آپ کی نگرانی کے لیے سیکیورٹی کیمرہ ہے۔

گھر کی حفاظت کے لیے لگایا گیا کیمرہ ’الو‘ یوں اپنی آنکھوں جیسے سینسرز بند رکھتا ہے لیکن جیسے ہی کوئی حرکت ہو تو یہ فوراً اسے ریکارڈ کرلیتا ہے۔

اس کے ساتھ یہ اس حرکت کی ویڈیو بنا کر گھر کے مالک کو ای میل بھی کردیتا ہے۔

موبائل فون ایپ سے کنٹرول ہونے والا یہ کیمرہ اس کمرے میں بھی لگایا جاسکتا ہے جہاں آپ کا چھوٹا بچہ کھیل رہا ہے، اس کے بعد یہ آپ کو لائیواسٹریمنگ سے دکھائے گا کہ آپ کا بچہ کیا کررہا ہے۔

اس میں کلر ایڈجسمنٹ اور تصویر کھینچنے کا آپشن بھی ہے جبکہ بیٹری ختم ہونے کے بعد اسے چارج کیا جائے گا جس کے بعد یہ پھر سے اپنا کام سر انجام دے گا۔