خبرنامہ

ایپل کے بانی سٹیو جابز کا بنایا ہوا پہلا کمپیوٹر تین لاکھ ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع

لاس اینجلس ۔(ملت+اے پی پی) امریکی ادارے آر آر آکشنز نے ایپل کے بانی سٹیو جابز کا بنایا ہوا پہلا کمپیوٹر نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اسے اس کمپیوٹر کی نیلامی سے تین لاکھ ڈالر کی خطیر رقم حاصل ہو سکتی ہے۔ سٹیو جابز نے سٹیووزنیاک کے ساتھ مل کر بنائے گئے اس کمپیوٹر کا نام ایپل ون رکھا تھا۔ بائٹ شاپ سٹائل ایپل ون ماڈل کے کل 200 کمپیوٹر تیار کئے گئے تھے جو سب کے سب کیلیفورنیا کی بائٹ شاپ کو فروخت کئے گئے تھے۔ اس کمپیوٹر کوایپل کمپنی کے ماہرکورے کوہن نے جون 2018ء میں دوبارہ فعال کیا اور ٹیسٹ کے دوران یہ مسلسل آٹھ گھنٹے تک کام کرتا رہا۔ بنائے جانے کے وقت اسے دنیا کی طاقتور ترین مشین تصور کیا جاتا تھا تاہم آج کے کمپیوٹرز کے مقابلہ میں اس کی کوئی اہمیت نہیں۔ آر آر آکشنز کے مطابق اس کمپیوٹر کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد ادارے کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔