خبرنامہ

جان بچانے والے بندرروبوٹ کی تیاری

کیوبیک،(اے پی پی) کینیڈا: چمپانزی کی طرح ایک سے دوسرے درخت پر جھولنے والے روبوٹ بندر ’’روکو‘‘ کی تیاری پر کام جاری ہے جو درختوں کی شاخوں پر سے ہوتا ہوا تیزی سے سفر کرسکے گا اور گھنے جنگلات میں پھنسے ہوئے لوگوں کے لیے ابتدائی طبی امداد فراہم کرے گا۔ اس روبوٹ بندر کو بنانے کا مقصد ایسے علاقوں تک رسائی ہے جہاں ڈرون اور دیگر روبوٹ نہیں پہنچ سکتے ۔ اس کے خالق کے مطابق یہ روبوٹ بندروں سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جو گھنے جنگلوں میں دور دراز علاقوں تک ابتدائی طبی امداد ( فرسٹ ایڈ) اور دیگر چھوٹے پیکیجزپہنچاسکے گا جن میں فاضل آلات بھی شامل ہیں۔