خبرنامہ

جاپان میں زندگی بچانے والی الیکٹرک کار متعارف

جاپان:(ملت آن لائن) کے شہر ٹوکیو میں ہونے والے ایک موٹر شو میں زندگی بچانے والی الیکٹرک کار پیش کردی گئی۔ یہ الیکٹرک کار تیز رفتار اور ماحول دوست ہے اور آہستہ یا تیز رفتاری سے آنے والی گاڑی کے بارے میں الرٹ کردیتی ہے۔ اس کار کا سب سے خاص فیچر یہ ہے کہ یہ پیدل چلنے والوں اور سائیکل چلانے والوں کو شور مچاکر بتاتی ہے کہ گاڑی آرہی ہے ، ابھی روڈ کراس نہ کریں۔ ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق گاڑیوں کے 35 فیصد حادثات پیدل چلنے والوں اور 57 فیصد سائیکل سواروں کے ہوتے ہیں، اس لیے نئے سیفٹی قوانین کے مطابق الیکٹریکل گاڑیوں میں اتنی آواز ہونی چاہیے جو بہ آسانی سنی جاسکے۔