خبرنامہ

خواتین کوحملوں سے بچانے والا اسمارٹ فون کیس

دنیا بھر میں خواتین پر راہ چلتے جنسی حملے نہایت عام ہوگئے ہیں اور ایسے واقعات ان خواتین کے ساتھ زیادہ پیش آتے ہیں جو اکیلی یا کسی وجہ سے رات کے وقت سفر کریں۔

تاہم اب اسمارٹ فون کا ایسا کور بنا لیا گیا ہے یا جو ان حملوں سے تحفظ دے سکتا ہے۔

یہ کیس تمام وقت کسی عام کیس کی طرح اسمارٹ فون کو گرنے سے بچانے اور اسے محفوظ رکھنے کے کام آئے گا۔

لیکن اس کا صرف ایک بٹن دبانے سے اس کے کونے پر دو نوکیلے سرے نکل آئیں گے جو کرنٹ پیدا کریں گے۔

یہ نوکیلے سرے حملہ آور کے جسم میں کہیں بھی لگا دیے جائیں تو وہ بوکھلا کر آپ کو چھوڑ دے گا جس کے بعد باآسانی خود کو بچایا جاسکتا ہے۔

اس کیس کو بھی بجلی سے ریچارج کرنے کی ضرورت ہوگی تاہم اس کی بیٹری میں اضافی استعداد موجود ہے جو کئی دن تک چل سکتی ہے۔