خبرنامہ

دبئی کے پل اور بس سٹاپ بنیں گے تھری ڈی پرنٹنگ سے

دبئی کے پل اور بس سٹاپ بنیں گے تھری ڈی پرنٹنگ سے
دبئی (ملت آن لائن) دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیدل چلنے والوں کے پل، بس سٹاپ اور سمندر میں واقع ٹرانسپورٹ سٹیشن بنانے کے لیے تھری ڈی پرنٹنگ کی ٹیکنالوجی استعمال کرے گی۔ یہ دبئی حکومت کی جانب سے شہر کو سمارٹ سٹی بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے ۔ اس مقصد کے لیے دبئی کی حکومت نے جرمن کمپنی سیمنز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ مفاہمت کی یادداشت کے مطابق تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے تعمیرات میں استعمال ہونے والے حصوں کی دستیابی آسان ہو جائے گی، وہ جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوں گے اور انہیں زیادہ بہتر طریقے سے ڈیزائن کیا جا سکے گا ۔ یاد رہے کہ اکتوبر میں نیدرلینڈز میں دنیا کے پہلے تھری ڈی سے بنے پُل کا افتتاح کیا گیا تھا ۔