خبرنامہ

درختوں سے پھل توڑنے والا کسان روبوٹ

کیلیفورنیا: ملت آن لائن… روبوٹ کی تیز رفتار ترقی سے انسانی ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ لیکن اب ایک امریکی کمپنی نے زرعی روبوٹس بنانے شروع کردیے ہیں اور ایک روبوٹ تیز انسانوں کے برابر تیزی سے سیب توڑ کر جمع کرسکتا ہے۔
یہ روبوٹ ’ابنڈنٹ روبوٹکس‘ نے امریکہ میں تارکینِ وطن سے متعلق بدلتی ہوئی پالیسی کے پس منظر میں تیار کیا ہے کیونکہ امریکہ بھر کے زرعی علاقوں میں زیادہ تر کام غیرملکی تارکینِ وطن ہی کرتے ہیں۔ تاہم یہ روبوٹ اتنی تیزی سے کام کرتا ہے کہ 10 افراد کے برابریا اسی تیزی سے درختوں سے پھل اتارسکتا ہے۔ تاہم ابھی یہ صرف سیب توڑ رہا ہے اور انہیں احتیاط سے ایک جگہ جمع کرسکتا ہے۔