خبرنامہ

دیارِ غیر جانے والوں کےلیے مفید ایپس

دیارِ غیر جانے والوں کےلیے مفید ایپس
کراچی:(ملت آن لائن) جو خواتین و حضرات طویل پروازوں کے بعد یورپ، امریکا یا برطانیہ وغیرہ جاتے ہیں وہ ایک جانب تو ایئرپورٹ، فضائی سفر، وقت کی تنگی اور سیکیورٹی چیک سے پریشان رہتے ہیں لیکن دوسری جانب دیارِ غیر میں بہت سی سہولیات تلاش کرنے میں مشکل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اب اسمارٹ فون اور ایپس کی بدولت کئی اہم سہولیات آپ کی انگلیوں کے اشارے پر ہوتی ہیں۔ ذیل میں بعض کارآمد اور مفت ایپس اور ان کا مقصد پیش کیا جارہا ہے۔ یہ آپ کے سفر کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ آپ کو کئی مشکلات سے بھی بچاتی ہیں۔سامان پیک کرنا اور ضروری سامان کی فہرست بنانا ایک مسئلہ ہوتا ہے۔ پیک پوائنٹ میں آپ اپنی منزل اور سفر کی تاریخ درج کیجیے تو یہ موسم کے لحاظ سے آپ کو سامان کی ایک فہرست فراہم کرے گی۔ اسی طرح کسٹمائزڈ لسٹ کے ذریعے آپ اپنے سامان کی فہرست کم یا زیادہ بھی کرسکتے ہیں۔ بیرونِ ملک جانے والے خواتین و حضرات موسم کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ 2014 میں ہمارے ایک دوست کولمبس، اوہایو گئے تو وہاں کی سردی برداشت نہ ہوسکی اور مجبوراً ہوٹل سے ایک گرم کوٹ ادھار لینا پڑا۔
یہ کراؤڈ سورس ایپ ہے جس میں دنیا بھر میں مفت وائی فائی کے ہاٹ اسپاٹس موجود ہیں۔ اب تک اس ایپ میں 10 کروڑ کے لگ بھگ مقامات کی نشاندہی موجود ہے اور ہر لمحہ اس کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ عوامی جگہوں پر ہیکنگ اور جاسوسی کے خطرے کے باوجود یہ ایک بہترین ایپ ہے جو آپ کے بہت کام آسکتی ہے۔ اس کا نقشہ آف لائن بھی ڈاؤن لوڈ ہوجاتا ہے اور اس کےلیے موبائل فون کا ڈیٹا استعمال نہیں کرنا پڑتا۔بیرونِ ملک زبان شناسی ایک اہم مسئلہ ہے اور اس ضمن میں گوگل ٹرانسلیشن ایپ کسی نعمت سے کم نہیں۔ اب تک اس میں 103 زبانیں ترجمہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے جبکہ 59 زبانوں کو کسی ڈیٹا کنکشن کے بغیر پہلے سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ 38 زبانوں کو اسی وقت ترجمہ کیا جاسکتا ہے جب آپ سڑک پر لگے بورڈ یا کھانے کے مینو کو کیمرے سے دیکھتے ہیں۔ اگرچہ یہ ایپ غلطیوں سے مبرا نہیں لیکن کام چلانے کےلیے بھی بری نہیں۔انٹرنیٹ کی آمد سے اب عام لوگ اپنے گھروں میں لوگوں کو ٹھہرانے کے لیے جگہ فراہم کررہے ہیں اور وہ اس ویب سائٹ پر اشتہار دیتے ہیں۔ یہ رہائش ہوٹلوں اور باقاعدہ ریستورانوں سے بہت کم خرچ ہوتی ہے اور لوگ بڑی تعداد میں اس سروس پر انحصار کرتے ہیں۔ ایئر بی این بی اب پاکستان سمیت پوری دنیا میں موجود ہے۔اوبر ٹیکسی سروس کی ایپ اب تقریباً ہر ملک میں موجود ہے۔ اگر آپ کو اس ملک کی زبان نہ بھی آتی ہو تب بھی اوبر ایب کا استعمال بہت آسان ہے۔ چاہے کوئی کچھ بھی کہے، اوبر ٹیکسی دنیا بھر میں سستی ہے۔ سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عام ٹیکسی 60 سے 50 ڈالر لیتی ہے جبکہ اوبر زیادہ سے زیادہ 20 ڈالر میں آپ کو منزل مقصود پر پہنچادے گی۔بیرونِ ملک ٹوائلٹس ڈھونڈنے میں معاون اس ویب سائٹ میں دنیا بھر کے بڑے شہروں کے ایک لاکھ عوامی بیت الخلا کا ڈیٹا بیس ہے جو گوگل میپ کے ذریعے ظاہر ہوتے ہیں۔ رفع حاجت کےلیے یہ ایپ دنیا بھر میں آپ کے کام آئے گی۔