خبرنامہ

روس کاحیرت انگیز خصوصیات کا بم پروف لباس

ماسکو:(ملت آن لائن) روسی ماہرین نے حیرت انگیز خصوصیات کا حامل، ایسا بم پروف لباس تیار کرلیا ہے جو نہ صرف گولیوں کا بہ آسانی مقابلہ کرسکتا ہے بلکہ اپنے پہننے والے کو بم کے شدید دھماکے سے بھی محفوظ رکھ سکتا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’’روسٹیک اسٹیٹ سپورٹ سسٹم‘‘ نامی ادارے کے چیف ڈیزائنر اولیگ فوسٹو کا کہنا ہے کہ سوٹ میں موجود پانچ اقسام کے نظاموں کو آپس میں مربوط کیا گیا ہے جو مختلف امور کی انجام دہی کےلیے 59 آلات پر مشتمل ہیں۔ ان کی بدولت اس لباس کو پہننے والا شخص نہ صرف اپنا تحفظ بہتر بناسکے گا بلکہ وہ جدید مواصلاتی رابطوں اور ارد گرد کے ماحول پر بہتر انداز میں نظر رکھنے کے قابل بھی ہوجائے گا۔

’’ریٹنک کومبیٹ کِٹ‘‘ کے نام سے تیار کیا جانے والا یہ حیرت انگیز لباس مستقبل کے فوجی دستوں کا خصوصی لباس بھی قرار دیا جارہا ہے جبکہ اس کے تازہ ڈیزائن میں ایک جدید ترین اور انتہائی سخت جان گھڑی کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جس کے بارے میں روسٹیک اسٹیٹ سپورٹ سسٹم کا دعوی ہے کہ یہ ایٹمی دھماکے میں بھی محفوظ رہے گی۔ تاہم ایسی کوئی بات باقی لباس کےلیے نہیں کہی گئی ہے۔ ریٹنک کومبیٹ کٹ ہرطرح کے موسم میں کارآمد اور دن میں 24 گھنٹے استعمال کیے جانے کے قابل بھی ہے۔

اس لباس کی افادیت ثابت کرنے کےلیے روسی خبر رساں اداروں کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو بھی ایک بار پھر جاری کی گئی ہے جس میں یہ لباس پہنے ہوئے ایک شخص کو بم دھماکے سے بحفاظت نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے:اس لباس کی افادیت ثابت کرنے کےلیے روسی خبر رساں اداروں کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو بھی ایک بار پھر جاری کی گئی ہے جس میں یہ لباس پہنے ہوئے ایک شخص کو بم دھماکے سے بحفاظت نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے: