خبرنامہ

زمین کے حجم کا ایک اور ٹھنڈا سیارہ دریافت

زمین کے حجم کا ایک اور ٹھنڈا سیارہ دریافت
لاہور:(ملت آن لائن)ماہرین فلکیات نے زمین کے حجم کا ایک ٹھنڈا سیارہ دریافت کرلیا ، نظام شمسی سے قریب اس سیارے میں زندگی کی تلاش ممکن ہے ۔ زمین سے 11 نوری سال کی دوری پر واقع نیا سیارہ” راس 128 بی” اب تک نظامِ شمسی سے باہر دریافت ہونے والا دوسرا قریب ترین سیارہ ہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ کائنات میں زمین کے علاوہ زندگی کی تلاش کا عمدہ ہدف ثابت ہو سکتا ہے ۔ اس سیارے کا وزن زمین کی نسبت 1 عشاریہ تین پانچ گنا زیادہ ہے جبکہ اس کا اپنے ستارے سے فاصلہ زمین کے سورج سے فاصلے کے مقابلے پر 20 گنا کم ہے ۔ تاہم اس کا ستارہ ہمارے سورج کی نسبت بہت مدھم ہے اس لیے اس پر زمین کے تقریباً مساوی روشنی پڑتی ہے ۔ توقع ہے کہ یہاں سطح کا درجہ حرارت زمین جیسا ہی ہو گا ۔