خبرنامہ

سرچ انجن “یاہو” کے نام کی تبدیلی پرغور

سلیکان ویلی:(ملت+اے پی پی) ہوسکتا ہے کہ مشہور ای میل سروس اور سرچ انجن ’’یاہو‘‘ کا موجودہ نام آنے والے دنوں میں برقرار نہ رہے اور اس کی جگہ نیا نام ’’ایلٹابا‘‘ رکھ دیا جائے۔ ای میل سروس اور سرچ انجن یاہو اور ’’ویریزون‘‘ (Verizon) نامی کمپنی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جن کے کامیاب ہوجانے کی صورت میں “یاہو” کا بڑا حصہ ویریزون کی ملکیت بن جائے گا جبکہ یاہو کے پاس کچھ جائیداد کے علاوہ صرف چینی ای کامرس کمپنی ’’علی بابا‘‘ اور یاہو جاپان میں حصص ہی باقی رہ جائیں گے۔ ایسی صورت میں یاہو کا موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی تبدیل ہوجائے گا۔ چونکہ علی بابا میں یاہو کے حصص کی مالیت خاصی زیادہ ہے اس لئے کمپنی نے اندرونی طورپرفیصلہ کیا ہے کہ وہ بھی علی بابا کی تقلید کرتے ہوئے اپنا نام بدل کر ’’ایلٹابا‘‘ (Altaba) کرلے گی لیکن صرف ایسا اس صورت میں ہوگا جب ویریزون کے ساتھ اس کا سودا حتمی طور پر طے پا جائے۔