خبرنامہ

شادی ڈیمینشیا جیسے مرض سے بچائے

لاہور(ملت آن لائن)۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونیوالی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔لوف برگ یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ تنہا افراد کے مقابلے میں شادی شدہ جوڑوں میں درمیانی عمر یا بڑھاپے میں اس خطرناک مرض کا خطرہ 60 فیصد تک کم ہوتا ہے اور ان کا ذہن زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

اس سے قبل یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ غیر شادی شدہ یا مطلقہ افراد میں امراض قلب اور ڈپریشن کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے جو ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھانے والے اہم عناصر بھی سمجھے جاتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی شدہ افراد کا طرز زندگی زیادہ صحت مند، بہتر خوراک، تمباکو نوشی میں کمی اور طبی ماہرین سے جلد رجوع کرنا اس خطرے میں کمی لاتا ہے ۔محققین کے بقول میاں ہو یا بیوی وہ کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے پہلے بھی ڈیمینشیا کی علامات پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ محققین کے مطابق انسانوں کو سماجی میل جول کی ضرورت ہوتی ہے اور میاں بیوی کا رشتہ اس حوالے سے ہماری توقعات سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔