خبرنامہ

فون ڈیٹا کا حساب رکھنے اور وائی فائی اسپاٹ بتانے والی نئی گوگل ایپ

فون ڈیٹا کا حساب رکھنے اور وائی فائی اسپاٹ بتانے والی نئی گوگل ایپ
نیویارک:(ملت آن لائن) ہم اکثر سیل فون کمپنیوں کا ڈیٹا بجٹ استعمال کرکے انٹرنیٹ سے جڑتے ہیں مگر عموما ڈیٹا تیزی سے خرچ ہوجاتا ہے۔ اب اس کا حل پیش کرتے ہوئے گوگل نے اینڈرائیڈ فون کے لیے ایک نئی ایپ ’ڈیٹالی‘ پیش کی ہے جو نہ صرف کئی طرح سے خرچ کردہ ڈیٹا بجٹ پر نظر رکھتی ہے بلکہ مفت وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔

ڈیٹالی حقیقی وقت میں ڈیٹا کا استعمال بتاتی ہے اور بلبلے نما آئکن میں بتاتی ہے کہ کونسی ایپس ذیادہ ڈیٹا استعمال کررہی ہیں جس سے آپ انہیں بند کرکے ڈیٹا زیاں بچاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیٹا خرچ کرنے کا یومیہ گراف بھی بتاتی رہتی ہے اور ڈیٹا بچانے کی بہت سے طریقے بھی بتاتی ہے۔ ڈیٹالی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ آپ اس سے وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بھی تلاش کرسکتے ہیں۔

اگرچہ اینڈرائیڈ فون میں یہ آپشن موجود ہوتے ہیں لیکن گوگل نے ان سب کو ایک ایپ میں سمودیا ہے۔ گوگل چاہتا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ انٹرنیٹ سے جڑے ہوں اور وہ ٹیکسٹ کرنے اور کال کے لیے فون سروسز استعمال کرتے ہیں اور ڈیٹالی کا مقصد ان کے ڈیٹا کا درست استعمال ہے۔

گوگل کا دعویٰ ہے کہ یہ ایپ آپ کے ڈیٹا کو 30 فیصد تک بچاسکتی ہے۔ ڈیٹالی کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔