خبرنامہ

فیس بک کے بانی نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت مصنوعی ذہانت والے سافٹ ویئر کی مدد سے سائٹ پر پوسٹ کیے جانے والے شدت پسندانہ مواد کا جائزہ لیا جا سکے گا۔انہوں نے اپنے ایک خط میں اس منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت والے سافٹ ویئر “ایلگورتھمز ” کے ذریعے سے دہشت گردی، تشدد، غنڈہ گردی جیسے امور سے متعلقہ مواد کی نشاندہی کی جاسکے گی۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے سافٹ ویئر کو مکمل طور پر تیار کرنے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت میں یہ خوبیاں ہیں کہ وہ مضر قسم کے مواد کی شناخت انسانی ذہن سے کہیں تیزی سے کر سکتا ہے اور دہشت گردوں کے حملوں کے منصوبوں سمیت ایسے خطرات کی شناخت کر سکتا ہے جس کے بارے میں کسی کو پہلے کچھ بھی معلوم نہ ہو۔