خبرنامہ

مائیکرو سافٹ کا اسکائپ کو ایک بارپھرری ڈیزائن کرنےکااعلان

مائیکرو سافٹ کی جانب سے متعدد بارویڈیوکالنگ ایپ اسکائپ کو ری ڈیزائن کیا جاچکا ہے اوراب ایک بار پھرایسا کیا جارہا ہے۔

گزشتہ سال مائیکروسافٹ کی جانب سے اسکائپ کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کرکے اسنیپ چیٹ جیسے اسٹوری فیچر ہائی لائٹ کو شامل کیا گیا تھا۔

مگر اب کمپنی نے اس فیچر کو اسکائپ سے نکال کر اس ایپ کو ایک بار پھر آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسکائپ کے ڈائریکٹرآف ڈیزائن پیٹرسکلمین کے مطابق صارفین کی اکثریت کے لیے کالنگ مشکل اور ہائی لائٹس کا استعمال سمجھ سے بالاتر تھا، تو ہمارے لیے ایک قدم پیچھے آکراپلیکشن کو آسان بنانا ضروری تھا۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے اب اسکائپ کے ڈیزائن میں اس بات پر توجہ دی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگ اسے استعمال کرتے ہیں یعنی کالنگ، ویڈیو کاللز اور میسجنگ۔

کمپنی کی جانب سے ایسے فیچرز کو نکال دیا جائے گا جو کہ کوئی استعمال نہیں کرتا جبکہ یوزرانٹرفیس کو سادہ کیا جائے گا۔

اسی طرح ڈیسک ٹاپ پر چیٹس، کالز، کانٹیکٹس اور نوٹیفکیشنز کو بائیں جانب ٹاپ پر منتقل کردیا جائے گا تاکہ نیوی گیشن کو مرکزی حیثیت دی جاسکے۔

کمپنی کے مطابق ہم دیکھتے ہیں کہ لوگوں کے فیڈ بیک کو سنتے ہیں اور اسکائپ کو اس کے مطابق ہر ممکن حد تک بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے گزشتہ سال اسکائپ کو مکمل ری ڈیزائن صارفین کو زیادہ پسند نہیں آیا تھا اور اب جاکر کمپنی اسنیپ چیٹ جیسی تبدیلیوں کو ختم کررہی ہے۔