خبرنامہ

نادرا نے انٹرنیٹ ووٹنگ سافٹ ویئر بنالیا

اسلام آباد (ملت + آن لائن) نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے انٹرنیٹ ووٹنگ کا سافٹ ویئر بنا لیا،سمندر پار پاکستانی گھر بیٹھے ووٹ ڈال سکیں گے، حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے انیٹرنیٹ ووٹنگ کا سافٹ ویئر بنا لیا ہے انٹر نیٹ سافٹ ویئر کی مدد سے سمندر پار پاکستانی گھر بیٹھے ووٹ ڈال سکیں گے۔

سینیگال میں مذہبی ٹی وی چینل نے غفلت کی انتہا کر دی ، نشریات کے دوران فحش مواد نشر ہو گیا

آئندہ چند روز میں چیئرمین نادرا عثمان مبین الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو انٹرنیٹ ووٹنگ سافٹ ویئر پر بریفنگ دیں گے چیئرمین نادرا کی بریفنگ کے بعد لائحہ عمل تیار کرے گی اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت کا حتمی فیصلہ الیکسن کمیشن کرے گا۔