خبرنامہ

ٹیکنالوجی کی مدد سے مستقبل میں حج و عمرہ کتنا آسان ہوگا

وزارت حج و عمرہ نے 2030ء میں نئے انتظامات کے ماحول میں ہونے والے حج کے تمثیلی مناظر پروڈیو کلپ جاری کردی ۔

ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ مستقبل میں حج اور عمرہ پر جانے والوں کو الیکٹرانک چپ کے ساتھ ڈیجیٹل آئی ڈی کارڈ دیا جائے گا ، حاجی کو حج ایپلی کیشن میں اندراج پر ایک بیگ ملے گا جس میں نجی کارڈ،حج کا کڑا، ہیڈ فون وغیرہ ہونگے۔ اسمارٹ کارڈ کے ذریعے ہوٹل اور ایئرپورٹ آمد ورفت کی سہولت ہوگی۔

زائرئن جب سعودیہ پہنچتے ہیں تو ان کیلئے سب سے بڑا مسلئہ زبان کا ہوتا ہے بیشتر زائرین اور حاجی اپنی مادری زبان کے علاوہ دوسری زبان نہیں سمجھ سکتے ہیں جس کے لیے انہیں برسلیٹ دیا جائے گا جس میں ہیڈ فون کے زریعے انہیں ہرزبان کا ترجمعہ مل جائے گا ۔

اسمارٹ کارڈ اور برسلیٹ کی مدد سے رش میں بچھڑجانے والے ساتھی کی تلاش میں آسانی ہوگی ۔