خبرنامہ

چین نے سائنسی تحقیقات کیلئے 18بلین یوآن مختص کر دئیے

بیجنگ ( آئی این پی ) چین کی نیچرل سائنس فاؤنڈیشن نے سائنسی تحقیقات کیلئے 18بلین یوآن(2.8ارب امریکی ڈالر ) مختص کئے ہیں ، یہ رقم 38160منصوبوں پر خرچ کی جائیگی جن کی نیچرل سائنس فاؤنڈیشن نے منظوری دیدی ہے ، 2016ء میں اس مقصد کیلئے 24.8ارب یوآن رکھے گئے تھے ، نیچرل سائنس فاؤنڈیشن کو اگست 2016ء کو 177557درخواستیں منظور ہوئیں ، سائنسی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے ہر منصوبے کیلئے تقریباً چھ لاکھ یوآن کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جن شعبوں کو سرمایہ کاری کیلئے ترجیح دی گئی ہے ان میں کوآنٹم انفارمیشن ٹیکنالوجی، عالمی ماحول میں تبدیلی شامل ہیں ان میں سے ہر ایکپر 2.8ملین یوآن کی لاگت آئے گی ، چین نے اپنی سائنسی تحقیقات کیلئے مختص فنڈ کو سائنس کی بنیادی تحقیقات اور تحقیقی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، فاؤنڈیشن نے فنڈز کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے اور ان میں کرپشن کو روکنے کے لئے اصول و ضوابط جاری کردیئے ۔