خبرنامہ

چین کا تھیم پارک جہاں آپ اڑن طشتری کی سیر کرسکتے ہیں

بیجنگ:(ملت آں لائن) چین میں ایک ارب پاؤنڈ کی لاگت سے تیار کیا جانے والا سائنس فکشن تھیم پارک اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے جہاں سیاح اڑن طشتریوں میں بیٹھ کرسکیں گے۔ پارک کی تعمیر کا موجودہ مرحلہ اگلے سال دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔

یہ سائنس فکشن تھیم پارک چین کے صوبے گوئی ژو میں 320 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اسے ’’اورینٹل ٹائمز میڈیا‘‘ کے اینی میشن یونٹ نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس پر ایک ارب پاؤنڈ یعنی تقریباً 143 ارب پاکستانی روپے کی لاگت آئے گی۔

یہاں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے 750 ٹن فولاد سے 174 فٹ بلند ’’ٹرانسفارمر‘‘ کا شاہکار مجسمہ بطورِ خاص دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے جس کے بارے میں امید ہے کہ یہ سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بن سکے گا۔ علاوہ ازیں ویڈیو گیمز کے شائقین کےلیے بھی حیران کردینے نظارے اس سائنس فکشن پارک میں دیکھے جاسکیں گے

اپنی نوعیت کے انوکھے اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین سائنس فکشن تھیم پارک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ’’ورچوئل رئیلیٹی پارک‘‘ دنیا بھر کے سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہوگا جبکہ تھیم پارک میں تیار کی جانے والی، چین کی پہلی رولر کوسٹر اور اُڑن طشتریوں میں سفر کرنے کے بعد بچے ایک نئے تجربے سے آشنا ہوں گے جو ناقابل فراموش ہوگا۔