خبرنامہ

کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ اور اخلاقی استعمال کی تعلیم فراہم کرنے کے لئے مساچوسے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا ایک بلین ڈالر کی لاگت سے آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کالج قائم کرنے کا اعلان

واشنگٹن ۔ (ملت آن لائن) امریکا کےتعلیمی ادارے مساچوسے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) نے ایک بلین ڈالر کی لاگت سے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل ٹیکنالوجی)کا کالج قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کے قیام کا مقصد کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ اور اخلاقی استعمال کی تعلیم فراہم کرنا ہو گا۔ایم آئی ٹی کے اعلان کے مطابق آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کالج کو سٹیفن شوارزن کا نام دیا جائے گا جو اس کے قیام کے لئے بڑی فنڈنگ دیں گے۔ سٹیفن شوارزن مالیاتی ادارے بلیک سٹون کے معاون بانی اور چئیرمین ہیں۔ایم آئی ٹی کے مطابق وہ اس نئے کالج کے قیام کے لئے 50 فیکلٹی ممبرز شامل کریں گے جو کمپیوٹرز سائنسز،اے آئی،ڈیٹا سائنسز اور دوسرے متعلقہ شعبوں کے ماہر ہوں گے۔