خبرنامہ

سردی کی لہر مزید 2 روز جاری رہنے کا امکان

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید 2 روز جاری رہنے کا امکان ہے ۔ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 2 روز کے دوران رات کے درجہ حرارت میں مزید 04 ڈگری کمی ہوسکتی ہے ۔آئندہ 1سے 2 روز کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں کورا پڑنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کالام منفی16، استور منفی12، سکردو منفی11، قلات منفی09، دیر، گلگت، گوپس منفی08، کوئٹہ، راولاکوٹ، بگروٹ منفی07، ہنزہ، مالم جبہ منفی06، پاراچنار، دروش منفی05، کاکول منفی04، مری، چترال منفی03 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔