خبرنامہ

نوازشریف اور زرداری اپنی اپنی بادشاہت چاہتے ہیں

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اپنی اور زرداری اپنی بادشاہت چاہتا ہے،حکومت اور پیپلزپارٹی میں دوبارہ مک مکا ہوچکا ہے۔وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کو قانون کے اندر رہ کر کام کرنا چاہیے،پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں کرپشن بچانے کا جھگڑا ہے،نوازشریف چاہتے ہیں ان کی بادشاہت ہو،زرداری چاہتے ہیں ان کی بادشاہت ہو۔شیریں مزاری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر کام بہت کم ہے حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان دوبارہ مک مکا ہوچکا ہے،شرجیل میمن کا معاملہ سب کے سامنے ہے اگر مک مکا نہ ہوا ہوتا تو وہ کبھی واپس نہیں آتا۔