خبرنامہ

قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں: مریم نواز کا ٹویٹ

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پر وزیراعظم نواز شریف کی تصویر لگاتے ہوئے قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں کا نعرہ لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مسلم لیگ (ن) کی رہنما وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی پروفائل تصویر تبدیل کرلی۔ تصویر پر قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں کا نعرہ درج کردیاجبکہ نعرے کے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کی تصویر بھی لگا دی۔