خبرنامہ

چیلنج کرتا ہوں جو کر سکتے ہو کر لو: عمران خان کا ٹویٹ

چیلنج کرتا ہوں جو کر سکتے ہو کر لو: عمران خان کا ٹویٹ

شریف اور نجی ٹی وی چینل کے مالک کے مافیا کو چیلنج کرتا ہوں کہ بدترین حرکتیں کرو، عمران خان کا ٹویٹ، کہتے ہیں اتنے پست ہو جاؤ، جتنے ہو سکتے ہو۔

لاہور: (دنیا نیوز) عائشہ گلالئی کے الزامات کے حوالے سے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں شریف اور نجی ٹی وی چینل کے مالک کے مافیا کو چیلنج کرتا ہوں کہ بدترین حرکتیں کرو، اتنے پست ہو جاؤ، جتنا کہ تم ہو سکتے ہو مگر میں اور میری سخت جدوجہد کا مظہر جماعت مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جائیں گے۔ My challenge to Sharif-MSR mafia is: Do your worst; stoop as low as you can; me & my struggle-hardened party will become ever stronger IA — Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 2, 2017

………
آرٹیکل 62، 63 کے تحت عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

لاہور: رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی کی آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ عائشہ گلالئی آرٹیکل 62،63 کے تحت صادق اور امین نہیں رہیں، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں قومی اسمبلی کی نشست سے تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

درخواست گزار شہری محمود اختر نے عدالت سے استدعا کی کہ عائشہ گلالئی میڈیا پر عمران خان کے خلاف لگائے گئے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہیں، انہوں نے تحریک انصاف کے چیرمین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور جھوٹ پر مبنی بیانات دیے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر بدکردار شخص ہونے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے ان کی رکنیت معطل کردی ہے۔