خبرنامہ

گھٹیا حکمرانی کے ذمہ دار زرداری اور عمران خان قوم کی جان چھوڑ دیں: سعد رفیق

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گھٹیا حکمرانی کے ذمہ دار زرداری اور عمران خان قوم کی جان چھوڑ دیں ‘ یہ دونوں اقتدار کے بھوکے ہیں ‘ ملک لوٹنا پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے ‘ منگل کو آصف زرداری کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک توڑنا پھر بار بار لوٹنا پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے۔ زرداری مداری قوم تمہارے ڈرامے پہنچانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اپنے دور میں 6 بار چین گئے مگر کسی نے منہ ہی نہیں لگایا۔ اپنے 10 سالہ دور میں زرداری پارٹی نے سندھ کو تباہ کر ڈالا۔ سعد رفیق نے کہاکہ زرداری صاحب آپ کے چہرے پر لٹیرا پرنٹڈ ہے۔ پیپلز پارٹی نے ایوبی آمریت کی کوکھ سے جنم لیا۔ ہم سندھ والوں کو بھی زرداریوں کے آسیب سے نجات دلائیں گے۔ گھٹیا حکمرانی کے ذمہ دار زرداری اور عمرا ن خان قوم کی جان چھوڑ دیں۔