خبرنامہ

بادشاہوں کے بچوں نے بھی اتنے مہنگے تحفے نہیں دئیے: رشید

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مغل بادشاہوں کے بچوں نے بھی اتنے مہنگے تحفے اپنے والدین کو نہیں دیئے جنتے نوازشریف کے بچوں نے انہیں دئیے،کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے ہی نکلے گا ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگی وزراء کو انصاف ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور اب عدالتوں کے باہر عدالتوں کو دھمکایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیگی وزراء چند روز پہلے کہتے تھے کہ اب سب اچھا ہو گا۔اگر بڑے لوگ بچ گئے تو انصاف اور جمہوریت کو خطرات ہونگے۔ ’ ن لیگ کے وکیل نے منی لانڈرنگ عدالت میں نہیں بتائی ۔ اللہ سے امید ہے کہ کرپشن کا تابوت یہی سے نکلے گا۔