خبرنامہ

جنرل راحیل شریف کے سعودی اتحاد کی سربراہی کے معاملات طے ہیں

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے سعودی حکومت کو یقین دہانی کرادی ہے کہ سابق آرمی جنرل (ر) چیف راحیل شریف سعودی عسکری اتحاد کے سربراہ مقرر کیے جا سکتے ہیں۔سعودی حکومت نے حکومت پاکستان سے اجازت مانگی تھی جس پر پاکستان نے سعودی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،اصولی طور پر جنرل راحیل شریف کے سعودی اتحاد کی سربراہی کے معاملات طے ہیں، صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ سعودی حکومت نے حکومت پاکستان سے اجازت مانگی تھی جس پر پاکستان نے سعودی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک جنرل راحیل شریف کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے،اصولی طور پر جنرل راحیل شریف کے سعودی اتحاد کی سربراہی کے معاملات طے ہیں، صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔جنرل راحیل کا سعودی عرب جا کر اسلامی افواج کی قیادت سنبھالنا ان کا ذاتی نہیں بلکہ 2 حکومتوں کا معاملہ ہے،وہ سعودی اتحاد کا فوجی ڈھانچہ ترتیب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ممبر ممالک کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس مئی میں سعودی عرب میں متوقع ہے۔۔۔۔(خ م)