خبرنامہ

‘جھوٹوں کے آئی جی 74 میگا واٹ بجلی کہاں ہے؟ شہباز شریف

'جھوٹوں کے آئی

‘جھوٹوں کے آئی جی 74 میگا واٹ بجلی کہاں ہے؟ شہباز شریف

بورے والا: (ملت آن لائن) جھوٹوں کے آئی جی بتائیں 74 میگا واٹ بجلی کہاں ہے؟ سیاست کرنا کپتان کے بس کی بات نہیں، اگلے الیکشن میں مداریوں اور زرداریوں کو شکست ہو گی، شہباز شریف کا بورے والا میں جلسے سے خطاب، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہزاروں میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں، ساڑھے 4 سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کر دیا، عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں، جھوٹا خان کہتا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 74 میگاواٹ بجلی پیدا کی، خان صاحب بتائیں 74 میگاواٹ کہاں ہے؟ آئندہ الیکشن میں مداریوں اور زرداریوں کو شکست ہو گی۔ شہباز شریف بولے، ہمیں ڈینگی برادران کہا گیا، ہم نے ڈینگی کا مقابلہ کیا، پشاور میں ڈینگی آیا تو جھوٹا خان پہاڑوں پر چڑھ گیا، پشاور کو میٹرو بس کے نام پر اکھاڑ دیا گیا ہے، ان سے میٹرو نہیں بنے گی، ہم بنائیں گے، آئندہ الیکشن کے بعد کراچی اور پشاور کو لاہور جیسا بنائیں گے، ضلع وہاڑی میں 30 ارب سے زائد کے منصوبے لگائے، پنجاب میں 85 ارب کی سڑکیں بنائی گئیں، زرداری اور خان صاحب نے اپنے صوبوں میں کچھ نہیں کیا، وہ پنجاب آ کر ہڑتالوں کی بات کرتے ہیں، دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کے دورے میں تاخیر ہوئی اور سی پیک میں 7 ماہ کی تاخیر ہوئی، ہم نے اپنے منصوبے مکمل کر لئے ہیں، عمران خان ترقیاتی کاموں میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ الیکشن 2018ء کے بعد اگر عوام نے منتخب کیا تو وہ بورے والا میں زرعی یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بنائیں گے، بورے والا سے وہاڑی جانے والی سڑک کو دو رویہ کریں گے اور دریائے ستلج پر پل بھی تعمیر کروائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری حکومت ٹیوب ویلوں پر اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے اور چھوٹے کسانوں کو بھی بغیر سود قرض فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں الیکشن میں جہانگیر ترین نے کروڑوں روپے خرچ کئے، پیر اقبال شاہ کے پاس ہیلی کاپٹر نہیں تھا لیکن اللہ نے انہیں کامیابی دی۔ شہباز شریف نے لوگوں سے کہا کہ ساڑھے 4 سال ہم نے محنت کی، اب اس پر ڈاکہ نہ پڑنے دینا، پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے تاکہ مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات سکیں۔