خبرنامہ

لاہور میں فیروز پور روڈ پر دھماکا، 26 افراد جاں بحق اور 30 زخمی

لاہور(ملت آن لائن)لاہور میں فیروز پور روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 26 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیروز پور روڈ پر سبزی منڈی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
دھماکا ارفع کریم ٹاور کے پاس ہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

نمائندہ کے مطابق دھماکے میں ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں ابتدائی طور پر 26 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی تصدیق کررہے ہیں اور اس کی نوعیت کا تعین بھی کیا جارہا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں بھی علاقے میں روانہ کردی گئی ہیں۔

دھماکا ارفع کریم ٹاور کے پاس ہوا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

نمائندہ کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں شہری اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتال منتقل کررہے ہیں۔

پولیس نے شہریوں کو دھماکے کے مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔