خبرنامہ

نا اہلی کا منصوبہ پہلے سے بنا لیا گیا تھا، نوازشریف، سپریم کورٹ کے ججز نے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا،نوازشریف،فیصلے کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کروں تو عالمی عدالت ایک منٹ میں اسے ختم کردے گی۔ نوازشریف

گوجرانوالہ(ملت آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ میری نااہلی کا منصوبہ پہلے سے بنالیا گیا تھا۔گوجرانوالہ سے لاہور روانگی سے قبل میاں نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ میں جو بھی کرلیتے نااہلی کےمنصوبے پر عمل ہونا ہی تھا کیونکہ میری نااہلی کا منصوبہ پہلے سے بنالیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینا جرم، تولینا بھی جرم ہی ٹھہرتا، سپریم کورٹ کے ججز نے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا، اگر اس فیصلے کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کروں تو عالمی عدالت ایک منٹ میں اسے ختم کردے گی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں عوام کی خدمت کرنا چاہتا تھا لیکن اس سے بھی روک دیا گیا۔

نوازشریف نے مزید کہا کہ 70 سال سے ووٹ کی قدر نہیں کی گئی لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کو اپنے ووٹ کی قدر کرانی ہے۔