خبرنامہ

پارٹی فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی نے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرادیں

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں سات سال کے پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرادیں۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں بنچ تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے اور سربمہر 5 جلدوں میں اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرائیں جس میں 2010 سے 2017 تک کے اکاؤنٹس کی تفصیلات ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 18ستمبر تک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت ہے تو عمران خان کو گرفتار کریں گے۔سابق وزیراعظم کو گرفتار کرنے کے لیے نیب کا حکم آیا تو بھی عمل کریں گے

2 روز قبل الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی عدم پیشی پر الیکشن کمیشن نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل میں عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ غیر جانبدار نہیں اور الیکشن کمیشن کیسے وارنٹ جاری کر سکتی ہے؟ اس کے رویے پر اگر سپریم کورٹ جانا پڑا تو جائیں گے۔

حال ہی میں وزیر اعظم شاہد خاقان نے نجی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت ہےتوعمران خان کوگرفتار کریں گے اور نیب کا حکم سابق وزیراعظم کو گرفتار کرنے کے لیے آیا تو بھی عمل کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے ہیں