خبرنامہ

کوئٹہ: پشین چوک کے قریب دھماکہ، 12 ہلاک 30 سے زائدزخمی، متعدد گاڑیوں میں‌آگ لگ گئی

کوئٹہ(ملت آن لائن) پشین چوک کے قریب دھماکہ، 12 ہلاک 30 سے زائدزخمی ہلاکتوں کا خدشہ. متعدد گاڑیوں میں‌آگ لگ گئی، ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق15سے زائد زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سیکیورٹی اداروں نےعلاقےکوگھیرےمیں لےلیا۔صوبائی دارالحکومت کے پشین سٹاپ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایمبولنسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی،ہ دھماکا پشین روڈ پر موجود ایک گاڑی میں ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں 12 ہلاک30 سے زائدزخمی ہوگئے ہیں۔آگ لگنے والی گاڑیوں میں دو گاڑیاں، چار رکشے اور دو موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔