خبرنامہ

حکومت اور تحریک انصاف کو 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے سے روک دیا گیا

راولپنڈی (ملت + آئی این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہپاک چائینہ سپیشل فورسز کی مشقیں چین کی مسلح افواج کے ساتھ ہمارے خصوصی تعلقات کو مستحکم کریں گی اور خطے میں دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی،ہم انسانیت کے فاہدے اور بین الاقومی امن کیلئے ایک ذمہ داری کے طور پر دنیا کے ساتھ اپنے تجربات کاتبادلہ کررہے ہیں۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قومی انسداد دہشتگردی کے تربیتی مرکز(این سی ٹی سی ) پبی کا دورہ کیا اور وہاں جاری پاک چائینہ سپیشل فورسز کی مشقوں ’’یوییVI‘‘2016کا معائنہ کیا۔ دو ہفتہ تک جاری رہنے والی مشقوں میں دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان انسداد دہشتگردی آپریشنز اور میدان جنگ کے تجربات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نیمشقوں میں شریک جوانوں کو پیشہ وارانہ مہارت اور جنگی مہارت کا بہترین مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی اور کہاکہ اس طرح کی مشقیں ہمارے چینی مسلح افواج کے ساتھ خصوصی تعلقات کو مستحکم کریں گی اور خطے میں دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔ہم انسانیت کے فاہدے اور بین الاقومی امن کیلئے ایک ذمہ داری کے طور پر دنیا کے ساتھ اپنے تجربات کا اشتراک کررہے ہیں۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف جب کا ٹریننگ سینٹر پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل عمر فارق درانی اور آئی جی ٹریننگ اینڈایویلویشن لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا۔