خبرنامہ

سعود ی عرب میں تیل کی آمدن میں کمی،اربوں ڈالر کے منصوبے ختم ہونے کا امکان

ریاض (ملت آن لائن + آئی این پی) سعودی عرب میں تیل کی آمدن میں کمی کے باعث رواں سال 13.3 ارب ریال کے منصوبوں پرکام ختم ہونے کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں رواں برس اربوں ڈالر کے منصوبے ختم ہونے کا امکان ہے،سعودی عرب کی حکومت نے اپنی وزارتوں اور ایجنسیوں کوقومی اقتصادی ترقی کے اربوں ڈالر کے نامکمل انفرا سٹرکچر منصوبوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔تیل کی آمدن کم ہونے سے منصوبوں پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا،ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے اپنی وزارتوں اور متعلقہ اداروں کو کہا ہے کہ وہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبوں کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ کن منصوبوں کو یکسر ختم کر دیا جائے اور کون سے منصوبے نجی شراکت داری سے مکمل کر لئے جائیں،رواں سال سعودی عرب میں 13.3 ارب ریال کے منصوبوں پرکام ختم ہونے کا امکان ہے۔