خبرنامہ

چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز پیر کو ملی جلی شرح پر بند ہوا

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز پیر کو ملی جلی شرح پر بند ہوا ، جون 2017ء میں سودے کا کنٹریکٹ 0.07فیصد کی کمی سے98.8یوآن (14.34 امریکی ڈالر ) ،ستمبر 2017ء کا کنٹریکٹ 0.04فیصدکے اضافے سے98.1یوآن جبکہ دسمبر 2017ء کا کنٹریکٹ 0.04فیصد کے اضافے سے97.5یوآن پر بند ہوا ۔یہ کنٹریکٹ متعینہ تاریخ اور پہلے سے طے شدہ قیمت پر ٹریژری بانڈکی خرید یا فروخت کے معاہدے ہیں جس کے تحت سرمایہ کاروں کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ بانڈ کی مالیت میں نقل و حرکت سے فائدہ اٹھائیں یا داؤ پر لگائیں ۔