ٹوکیو (ملت + اے پی پی) جاپانی سٹاک مارکیٹ میں پیر کو حصص کے نرخ 15 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ امریکا کی بہتر جاب ڈیٹا رپورٹ ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 29.14 پوائنٹ (0.15 فیصد) بڑھ کر 19633.75 پوائنٹ پر بند ہوا جو کہ دسمبر 2015 ء کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔ٹاپکس انڈیکس 3.39 پوائنٹ (0.22 فیصد) بڑھنے کے بعد 1577.40 پوائنٹ پر بند ہوا۔
خبرنامہ
جاپانی سٹاک مارکیٹ میں حصص کے نرخ 15 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
